Fri. Nov 22nd, 2024

Warning: Attempt to read property "post_excerpt" on null in /home/u808443007/domains/8171newspk.com/public_html/bisp/wp-content/themes/newsup/single.php on line 88

گندم کی بیجائی کا عمل شروع ہوتے ہی کھاد کی قیمتوں میں بڑااضافہ

Big Increase In Fertilizer Prices ملتان میں کھاد کی قیمتیں اسمان کو چھونے لگی جبکہ مافیا قلت پیدا کر کے مزید مہنگے داموں میں فروخت کرنے لگے قیمتوں کے بڑھنے پر گندم کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا.

گندم کی بیجائی کا عمل شروع ہوتے ہی کھاد کمپنی کی جانب سے ڈی اے پی، یوریا، پوٹاش کھاد کے ایک مرتبہ پھرسے  اضافہ کر دیا گیا کسان گندم کے لیے پریشان ہو گئے گندم کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا.

ڈی اے پی کھاد کا سرکاری ریٹ 12800 جبکہ مارکیٹ میں 14 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے، 3600 روپے میں ملنے والی یوریا 6600 جبکہ 12 ہزار روپے والی  پوٹاش 15 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے انتظامیہ کھاد کی مہنگے داموں فروخت کرنے والے مافیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے.

Big Increase In Fertilizer Prices

ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن عبدالصمد کا کہنا ہے کہ کھاد فروخت مافیا کے خلاف محکمے کی جانب سے ایکشن لیا جا رہا ہے، ایک سے زائد افراد کے خلاف ایف ائی ار درج کی گئی ہیں، جبکہ 1 کروڑ سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے.

Read more: 8171 Portal Online New Method Registration

  کسان عبد القیوم کا کہنا ہے کہ میری پانچ ایکڑ زمین ہے،گندم کاشت کر رہا ہوں. اب کھاد ہمیں مل نہیں رہی. ملتی ہے تو بلیک میں مل رہی. ہم بہت پریشان ہیں.

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ کھاد کی بڑھتی قیمتوں میں کمی کر کے کاشتکاروں کو ریلیف دیا جائے کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا.اگر کوئی مسئلہ درپیش ائے تو ہمیں فورا ہی اطلاع کرنی چاہیے تاکہ ہمارے اس مسئلے کا حل فورا نکالا جائے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *